i پاکستان

وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے لیے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلانتازترین

June 07, 2024

وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے لیے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔ وزارت تعلیم کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی تعلیمی ادارے 10 جون سے 31 جولائی تک بند رہیں گے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق وفاقی تعلیمی ادارے یکم اگست کو دوبارہ کھلیں گے، سیکریٹری ایجوکیشن کی منظوری سے نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی