i پاکستان

وفاقی وزیرداخلہ سے کنٹری ڈائریکٹر ورلڈبینک کی ملاقات، سموگ کے مسئلے پر باہمی تعاون سے قابو پانے پر اتفاقتازترین

November 28, 2024

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے کنٹری ڈائریکٹر ورلڈبینک ناجے بن حسین نے ملاقات کی،ملاقات میں سموگ کے مسئلے پر باہمی تعاون سے قابو پانے پر اتفاق کیا گیا۔دونوں رہنمائو ں کی ملاقات میں طے پایا کہ ورلڈبینک اور سی ڈی اے کی مشترکہ ٹیم انسداد سموگ پلان تیار کرے گی، ملاقات میں پاکستان میں پائیدار ترقی کے اہداف اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی،اس کے علاوہ الیکٹرک بسز، صاف پانی اور کچی آبادیوں کی ترقی کیلئے معاونت پر گفتگو ہوئی۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاکہ رواں برس اسلام آباد میں ایئر کوالٹی یانڈیکس 271تک جا پہنچا ہے،صورتحال خطرناک ہونے سے پہلے فوری جامع انسداد سموگ پلان بنانا ہوگا، بہتر ایئر کوالٹی اور شہر محفوظ بنانے میں تعاون کا خیرمقدم کریں گے،پوری کوشش ہے سموگ کے مسئلے کا ابھی سے تدارک کیا جائے

محسن نقوی کاکہناتھا کہ اسلام آباد دنیا کے خوبصورت ترین دارالحکومتوں میں سے ایک ہے،سموگ کی اصل وجوہات کو بھی سامنے لانا ضروری ہے،اسلام آباد میں انسداد سموگ مشینوں کی تنصیب کا بھی جائزہ لے رہے ہیں،ورلڈبینک کے اشتراک سے فضائی آلودگی کنٹرول کرنے کے خواہاں ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ شہر کا ماحول صاف رکھنے کیلئے الیکٹرک بس سروس کا آغاز کیا گیا، اسلام آباد میں الیکٹرک بسوں کی تعداد میں اضافے کی ضرورت ہے،کچی آبادیوں اور دیہی علاقوں کی بہتری ہماری ترجیحات میں شامل ہے،شہری کو صاف پانی اور سینی ٹیشن کی فراہمی بھی ہمارے اہداف میں ہے، اسلام آباد میں واسا کو اسلام آباد واٹر کے نام سے متعارف کرا رہے ہیں۔ورلڈبینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے سموگ اور پائیدار ترقی میں تعاون کی یقین دہانی کرائی،کنٹری ڈائریکٹر ورلڈبینک نے کہا کہ سی ڈی اے کے ساتھ انسداد سموگ حکمت عملی بنانے کو تیار ہیں،رپورٹ سے مسئلے کی جڑ تک پہنچنے میں مدد ملے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی