صدراستحکام پاکستان پارٹی وفاقی وزیرعبدالعلیم خان نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ صدراستحکام پاکستان پارٹی وفاقی وزیرعبدالعلیم خان نے اپنے بیان میں کہا تہران میں بزدلانہ کارروائی اورفلسطینی جدوجہد آزادی کے علمبردارکی شہادت انتہائی غمناک ہے،میزائل حملے میں اسماعیل ہانیہ کی شہادت عالم اسلام اوراہل عرب کیلئیناقابل تلافی نقصان ہے، صدر آئی پی پی نے مزیدکہا اسماعیل ہانیہ نے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے اپنے آپ کو وقف کر رکھا تھا،اسماعیل ہانیہ کی شہادت سے غزہ میں جاری جنگ میں شدت آنیکا خدشہ ہے،غزہ میں ہونیوالی شہادتوں نے پہلے ہی عالم اسلام کو دکھ کی کیفیت میں مبتلا کررکھا ہے،اسماعیل ہانیہ کی میزائل حملہ میں شہادت نے اس دکھ کو مزید گہرا کر دیا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا اسماعیل ہانیہ اور انکا خاندان عظیم مقصد کیلئے شہید ہوئے،قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،انھیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،انکے درجات کی بلندی کیلئے دعا گو ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی