i پاکستان

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین سے کوریا پروگرام برائے بین الاقوامی زراعت کے وفد کی ملاقاتتازترین

August 06, 2024

وفد کی قیادت پاکستان میں جمہوریہ کوریا کی سفیر پارک کی جون کر رہی تھے، اعلامیہ
پاکستان اور جمہوریہ کوریا کے تاریخی اور برادرانہ تعلقات ہیں، رانا تنویر حسین
پاکستان اور جمہوریہ کوریا زرعی ٹیکنالوجی کی منتقلی کے منصوبوں پر مشترکہ طور پر کام کر رہے ہیں، رانا تنویر حسین
سیڈ پوٹو کمپلیکس کا افتتاح بدھ کو پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل میں ہو گا، رانا تنویر حسین
اقدام سے بیج کے معیار کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی، رانا تنویر حسین
دو طرفہ تعاون ملک میں زرعی پیداوار کو بڑھانے اور ترقی کو فروغ دینے کے لیے اہم قدم ثابت ہوگا، رانا تنویر حسین
ایروپونکس کے ذریعے آلو کے بیج کی پیداوار پر جدید تحقیق ہو سکے گی، رانا تنویر حسین
منصوبہ پاکستان کو جدید کوریائی ایروپونک نظام کی منتقلی میں سہولت فراہم کریگا، رانا تنویر حسین
پراجیکٹ غذائی تحفظ کے چیلنجوں سے نمٹنے اور پائیدار زراعت کو فروغ دے گا، رانا تنویر حسین
پاکستان کے ساتھ زرعی شعبے میں تعاون جاری ہے، پارک کی جون
پاکستان میں زرعی ٹیکنالوجی کی منتقلی میں مدد فراہم کر رہے ہیں، پارک کی جون
جدید زرعی ٹیکنالوجی کے استعمال کی ضروری تربیت بھی کوریا فراہم کریگا، پارک کی جون

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی