وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے سعودی عرب میں عمرہ زائرین کو پیش آنے والے حادثے پر اظہار افسوس کیا ہے ،وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی گاڑی کو پیش آنے والے افسوسناک حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔وفاقی وزیر نے سعودی عرب میں موجود پاکستانی سفارت خانے کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمی زائرین کو ہر ممکن تعاون فراہم کریں۔وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ زائرین کے حادثے پر پوری قوم غم زدہ ہے، زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں، جاں بحق زائرین کے درجات کی بلندی اور اہلخانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ،انہوںنے کہا کہ حکومت پاکستان متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی