وفاقی وزیر برائے اطلاعات عطا اللہ تارڑ نیکے الیکٹرک کی ریپئر اینڈ مینٹیننس کے بجٹ کو بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرڈ اسٹیشن پر دھاوا بولنا کسی مسئلے کا حل نہیں،24 واقعات گھروں میں تاروں اور شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آئے، کے الیکٹرک کی غفلت کسی واقعے میں سامنے نہیں آئی۔ بدھ کو قومی اسمبلی اجلاس میں میں کے الیکٹرک کے بجلی کی ترسیل اور تقسیم کے نظام میں تعطل سے متعلق توجہ دلا نوٹس پیش کیا گیا، توجہ دلا نوٹس ایم کیو ایم پاکستان کے سید امین الحق نے پیش کیا۔ وفاقی وزیر برائے اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے توجہ دلا نوٹس پر جواب دیتے ہوئے بتایا کہ جولائی اور اگست کے مہینے میں ضرورت سے زیادہ بارش ہوئی ہے، کے الیکٹرک نے1800 میں احتیاطا 300 فیڈرز بند کیے جہاں نکاسی آب کا مسئلہ ہے،24 واقعات گھروں میں تاروں اور شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آئے، کے الیکٹرک کی غفلت کسی واقعے میں سامنے نہیں آئی۔عطا تارڑ نے کہا کہ میں کے الیکٹرک کی ریپئر اینڈ مینٹیننس کے بجٹ کو بڑھانے کا اعلان کرتا ہوں، گرڈ اسٹیشن پر دھاوا بولنا کسی مسئلے کا حل نہیں۔ اس پر ممبر قومی اسمبلی رعنا انصار کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک ایسا سفید ہاتھی ہے جو عوام کو نچوڑ کر ان کا خون چوس رہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی