وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے طریقہ کار سے متعلق درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں جواب جمع کرا دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے طریقہ کار سے متعلق جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی درخواست پر سماعت کی۔وفاقی حکومت کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے رولز کے تحت کیا جاتا ہے، اسی نوعیت کی درخواست لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ کے روبرو زیر سماعت ہے، اس درخواست کو بھی دو رکنی بنچ کو بجھوا دیا۔ درخواست گزار کے وکیل نے درخواست کو دو رکنی بنچ میں منتقل کرنے کی مخالفت کی۔ عدالت نے مزید سماعت ملتوی کر دی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی