پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے صدر آصف علی زرداری کی جانب سے متنازع کینال منصوبے کی مخالفت کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت فوری طور پر متنازع کینال منصوبے سے دستبرداری کا اعلان کرے ورنہ پیپلز پارٹی بھی کینال منصوبے کے خلاف تحریک چلائے گی۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے کینال منصوبے کی مخالفت کر کے پیپلز پارٹی پر دہرا معیار اپنانے کے لگنے والے الزمات کو دفن کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئینی طور پر پانی تنازع کے حل سمیت کسی بھی منصوبے کی منظوری کے لئے آئینی فورم ایوان صدر نہیں، اس حوالے سے آئینی فورمز ایکنک، این ای سی اور سی سی آئی ہیں اور ان فورمز پر تاحال کینال منصوبوں کی کوئی منظوری نہیں ہوئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی