i پاکستان

وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے ای سی ایل کی تشکیل نو کر دیتازترین

June 22, 2023

وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے ای سی ایل کی تشکیل نوکردی۔ سرکولیشن سمری کے ذریعے تشکیل نو کی منظوری دی گئی، کابینہ کمیٹی برائے ای سی ایل کے کنوینئر اب وفاقی وزیر ایازصادق ہوں گے۔ کمیٹی کے دیگر اراکین میں نوید قمر، مریم اور نگزیب، مولانا اسعد محمود شامل ہیں۔ کمیٹی ای سی ایل میں نام شامل کرنے یا نکالنے سے متعلق سفارشات مرتب کرتی ہے۔ اس سے پہلے وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ کنوینئر تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی