i پاکستان

وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ ،لاہور سے منتخب ایم این اے علی پرویزملک کو وزیر مملکت خزانہ بنا یا جائیگاتازترین

May 16, 2024

وزیراعظم شہبازشریف نے کاوفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کرتے ہوئے حکومتی معاشی ٹیم میں اضافے کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق زیراعظم شہبازشریف نے لاہور سے منتخب ایم این اے علی پرویزملک کو وزیر مملکت خزانہ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ علی پرویز ملک کو وزیر مملکت تعینات کرنے کی سمری صدر کو ارسال کردی گئی ہے،۔ سمری کی منظوری کے بعد منتخب ایم این اے سے صدرآصف زرداری آج (جمعہ کو ) متوقع طورپر حلف لیں گے ۔یاد رہے گذشتہ ماہ شیزا فاطمہ خواجہ کو وزیرمملکت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن تعینات کیا گیا تھا، وہ وفاقی وزیر کی تعیناتی تک وزیراعظم آئی ٹی کے انچارج وزیر رہیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی