i پاکستان

وفاقی کابینہ میں توسیع، اراکین کی فہرست منظوری کیلئے نواز شریف کو بھجوادی گئیتازترین

February 26, 2025

وفاقی کابینہ میں توسیع کے معاملے پر پندرہ سے بیس اراکین کی فہرست باضابطہ منظوری کے لیے مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کو بھجوا دی گئی۔ذرائع ن لیگ کے مطابق کابینہ میں توسیع کے معاملے پر اتحادیوں سے بھی مشاورت مکمل کرلی گئی ، تاہم پیپلز پارٹی نے وفاقی کابینہ میں شمولیت کی پیش کش پھر ٹھکرا دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی وطن واپسی کے بعد نئے کابینہ اراکین کے حلف اٹھانے کا امکان ہے، پانچ سے زائد وفاقی وزرا، دس وزرا مملکت جبکہ بعض کو مشیر اور معاونین خصوصی بنایا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی