i پاکستان

وفاقی حکومت کا ارسا ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ سندھ حکومت نے مسترد کردیاتازترین

September 09, 2024

وفاقی حکومت کا ارسا ایکٹ میں ترمیم کے فیصلے کو سندھ حکومت نے مسترد کردیا۔ ذرائع سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ ارسا ایکٹ میں ہرقسم کی تبدیلی مخالفت کی جائے گی، پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نچار کھوڑو ارسا ایکٹ سے متعلق تحریک التوا سندھ اسمبلی میں پیش کریں گے۔ ذرائع کے مطابق کہ سندھ اسمبلی میں تمام پیپلز پارٹی اراکین ارسا ایکٹ میں ترمیم کی مخالفت کریں گے، وفاقی حکومت واٹر کارڈ 1991 ختم کرکے اختیارات اپنے پاس رکھنا چاہتے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ نثار کھوڑو کی تحریک التوا کے دوران سندھ کابینہ کے اہم وزرا خطاب کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی