پاکستان مسلم لیگ نون کے مرکزی رہنما ذوالفقار علی بھٹی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت آئی پی پیز کے ساتھ از سر نو معاہدے کر رہی ہے۔ پرانے معاہدوں کو ختم کیا جائے گا،آئندہ دو ماہ میں لوگوں کو ریلیف دیں گے مہنگائی ختم ہوگی غربت کے خاتمے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں،پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے اندر جو مہنگائی نے سر اٹھایا ہے اس سے عام آدمی متاثر ہوا ہے،انہوں نے کہا کہ اس وقت سب سے بڑا مسئلہ آئی پی پیز کے معاہدوں کا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی