وفاقی بجٹ آئندہ ہفتے 29 جون کی شام کو قومی اسمبلی سے منظور کر لیا جائے گا .بجٹ منظوری سے قبل وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینٹر محمد اورنگزیب بجٹ بحث کو سمیٹیں گے اور اپوزیشن اراکین کی تنقید کا جواب دیں گے۔30 جون کو چونکہ اتوار کا دن ہے اس لیے 29 جون ہفتہ کی شام بجٹ منظوری کے لیے رکھا گیا ہے۔واضح رہے کہ یہ تاریخ میں پہلا بجٹ ہے جو انتہائی محدود دنوں میں منظور کیا جائے گا .وفاقی بجٹ 12 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا تھا جس کے بعد عید کی چھٹیاں اگئی تھیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی