i پاکستان

وفاقی اردو یونیورسٹی میں نجی کمپنی کی ہائیر کی گئی بسوں کا معاملہ، نجی کمپنی نے بس سروس بند کردیتازترین

January 24, 2023

وفاقی اردو یونیورسٹی میں نجی کمپنی کی ہائیر کی گئی بسوں کا معاملہ، نجی کمپنی نے بس سروس بند کردی، طلبہ کو یونیورسٹی جانے میں شدید مسائل کا سامنا ،یونیورسٹی انتظامیہ نے مسئلہ حل کرنے کے بجائے 29جنوری تک طلبہ  چھٹیاں دے دیں،یونیورسٹی نے بسوں کی بندش کے بعد کلاسیں آن لائن کردی ذرائع کے مطابق  یونیورسٹی نے بسوں کی کمی پوری کرنے کے لیے نجی بسوں کو کرائے پر حاصل کیا   ایک ہفتے سے نجی کمپنی نے اپنی سروس بند کی ہوئی ہے نجی کمپنی کرایوں میں اضافے کا مطالبہ کررہی ہے کرائے بڑھانے پر معاملہ حل نہ ہونے کی وجہ سے یونیورسٹی نے بچوں کو چھٹیاں دی ہیں یونیورسٹی بند ہونے کی وجہ سے بچوں کی تعلیم کا حرج ہونے لگا۔(محمداویس)

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی