i پاکستان

وفاق تمام صوبوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتا ہے ، وفاقی وزیر قانونتازترین

April 09, 2024

وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے سینیٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق تمام صوبوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتا ہے ۔اپوزیشن کی جانب سے جو احتجاج ہو رہا ہے اس کو حکومت مسترد کرتی ہے،آج کے انتخابات کی آئینی حیثیت ہے۔سینٹ کے انتخابات ائینی طریقے سے ہو رہے ہیں توقع رکھتا ہوں میری بات اپوزیشن تحمل سے سنے گی ، منگل کے روز ایوان بالا میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے انتخاب کے موقع پر نکتہ اعتراض پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں الیکشن ملتوی کسی قدرتی آفت کی وجہ سے نہیں ہوئے ، وہاں پر مخصوص نشستوں پر منتخب لوگوں نے حلف لینا تھا ہائیکورٹ نے کہا کہ اجلاس بلاکر ان سے حلف لیا جائے۔الیکشن کمیشن نے حکم دیا کہ جب تک مخصوص نشستوں پر حلف نہیں لیا جاتا سینٹ کے الیکشن نہیں ہوسکتا آئین میں لکھا ہے کہ کچھ سینیٹرز کی نشستیں خالی ہونے سے ایوان کی کارروائی نہیں رکے گی، اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ یہ کوئی طریقہ نہیں آپ اس صوبے میں انتخابی عمل کو چلنے بھی نا دیں اور یہاں بھی کہیں کہ ہم بزنس چلنے نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایوان بالا کو آئین کے تحت چلایا جا رہا ہے ۔اپوزیشن کی جانب سے جو احتجاج کیا جا رہا ہے یہ درست نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاق تمام صوبوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتا ہے ۔اپوزیشن کی جانب سے جو احتجاج ہو رہا ہے اس کو حکومت مسترد کرتی ہے انہوں نے کہا کہ جمہوری عمل کو چلنا چاہیے۔وفاق مضبوط ہوگا تو تمام صوبے مضبوط ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی