i پاکستان

واشنگٹن : پی ٹی آئی رہنمائوں کی رکن کانگریس سے ملاقات، پاکستان کی سیاسی صورت حال پر بات چیتتازترین

March 01, 2023

امریکی رکن کانگریس جم بینکس سے پی ٹی آئی امریکا کے رہنماوں سجاد برکی اور عاطف خان نے ملاقات کی ۔ واشنگٹن میں ہونے والی اس ملاقات میں پاکستان کی سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی جس دوران پی ٹی آئی امریکا نے عمران خان پر قاتلانہ حملے پر جم بینکس سے کانگریس کی سماعت کامطالبہ کیا اور زوردیا کہ صحافی ارشد شریف کے قتل پر بھی کانگریس کی سماعت کرائی جائے۔ 30 منٹ تک جاری ملاقات میں پی ٹی آئی امریکا کے رہنماوں نے رکن کانگریس سے کہا کہ پاکستان میں شفاف انتخابات پر زور دیا جائے اور اپوزیشن کی گرفتاریوں پرآوازاٹھائی جائے، ری پبلکن رکن کانگریس جم بینکس ایوان کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے رکن اور پاکستان کاکس کے کو چئیر بھی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی