i پاکستان

واقعہ کرم میں ہوا ہے لیکن کراچی کے شہریوں کو مشکل میں ڈالا ہوا ہے، مرتضی وہابتازترین

December 30, 2024

میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ واقعہ کرم میں ہوا ہے لیکن کراچی کے شہریوں کو مشکل میں ڈالا ہوا ہے ، وہاں صوبے میں ایم ڈبلیو ایم کی اتحادی حکومت ہے، مگر احتجاج کراچی میں کیا جارہا ہے۔ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احتجاج کی آر میں تمام اہم مقامات بند کرکے کراچی کے شہریوں کو مشکل میں ڈالا ہوا ہے، ایم ڈبلیوایم وزیراعلی کے پی کے سامنے احتجاج کی بجائے کراچی میں احتجاج کررہی ہے۔ مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ کمشنر کراچی اور ایڈیشنل آئی جی نے نمائش پر ایم ڈبلیوایم کے رہنمائوں سے بات کی ہے لیکن وہ بات سننے کو تیار ہی نہیں ہیں، سندھ حکومت بات چیت سے معاملہ حل کرنا چاہتی ہے کوشش ہے جلد اس معاملے کو حل کیا جائے۔ تضی وہاب نے کہا کہ خیبر پختون خوا حکومت کو مسئلہ پارا چنار حل کرنا چاہیے۔میئر کراچی نے کہا کہ سڑکیں بند کرنے سے ٹارگٹ پورا نہیں ہوتا، ملک میں کچھ بھی ہوتا ہے تو احتجاج کراچی میں ہوتا ہے، پورا شہر بند ہو جاتا ہے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی