i پاکستان

وہاڑی، پولیس سے مدد مانگنے کے اگلے ہی دن 3 بچوں کی ماں قتلتازترین

February 24, 2025

پولیس سے ایمرجنسی کال پر مدد مانگنے کے بعد اگلے ہی روز تین بچوں کی ماں کو دردناک طریقے سے قتل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق پنجاب کے علاقے وہاڑی میں تھانہ ٹھینگی کی حدود 54 ڈبلیو بی میں قتل کی لرزہ خیز واردات ہوئی، جس میں والد نے 3 افراد کے ساتھ مل کر 3 بچوں کی ماں کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزمان کو شبہ تھا کہ مقتولہ کے کسی سے ناجائز مراسم ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی محمد اشرف اور پولیس نفری موقع پر پہنچی اور قتل کے شواہد اکٹھے کر کے کارروائی کا آغاز کیا۔پولیس کے مطابق مقتولہ کو پہلے سے شک تھا کہ اسے قتل کردیا جائے گا اور اسی لیے اس نے کل پولیس 15 پر کال بھی کی تھی۔ اہل محلہ کے کا کہنا ہے کہ پولیس تھانہ ٹھینگی سے معززین علاقہ اپنی ضمانت پر مقتولہ کو تھانہ سے لائے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی