محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے صحرائے چولستان میں کارروائی کرتے ہوئے ہرن کا غیرقانونی شکار کرنے والے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق ہرن کے غیر قانونی شکار پر صحرائے چولستان سے 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ محکمہ وائلڈ لائف کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے 4 ذبح شدہ ہرن اور 2 رائفلیں بھی برآمد ہوئیں ہیں۔ محکمہ وائلڈ لائف نے ہرن کے غیرقانونی شکار پر گرفتار ملزمان کی گاڑی بھی ضبط کرلی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی