i پاکستان

وادی کمراٹ کی لاسپور جھیل ٹوٹنے کا خطرہتازترین

October 01, 2024

وادی کمراٹ کی لاسپور جھیل ٹوٹنے کا خطرہ پیدا ہوگیا جس کے سبب بڑی تباہی کا امکان ہے۔تفصیل کے مطابق پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو صورت حال سے تحریری طور آگاہ کر دیا ہے، لاسپور جھیل پانی سے بھر گئی ہے۔ضلعی انتظامیہ دیربالا نے دریائے کمراٹ اور دریائے پنجکوڑہ کے آبادیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کر دی ہے۔پولیس نے بھی مساجد میں اعلانات کرکے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی اپیل کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی