پیپلز پارٹی سندھ کے صدر اور نثار کھوڑو کے گھر پر دستی بم سے حملہ ' کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ کریکر پھٹنے سے ہوا ۔پولیس کے مطابق موٹرسائیکل پر سوار دو افراد نے گھر میں دستی بم پھینکنے کی کوشش کی۔ تاہم بم کریکر گھر کی دیواریں اونچی ہونے کے باعث اندر نہ جاسکا۔پولیس کا مزید کہنا تھا کہ نثار کھوڑو اس وقت لاڑکانہ میں اپنے گھر موجود نہیں۔پولیس نے کہا کہ س واقعے پر مزید تحقیقات جاری ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی