نوشہر ہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے ایس آئی جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق نوشہرہ کے علاقے کلان میں خشبکی روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے اے ایس آئی کو قتل کردیا اور فرار ہو گئے۔پولیس افسر الیاس گائوں سے ڈیوٹی کے لیے نوشہرہ کینٹ آر ہے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ادارے جائے وقوع پر پہنچے اور شواہد جمع کرکے لاش کو اسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے علاقے کی ناکابندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی