سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ انشااللہ نومبر میں آئینی عدالت اپنا کام شروع کردے گی۔اپنے بیان میں راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی آئینی عدالت بناکر میثاق جمہوریت مکمل کرنا چاہتی ہے، اگلے ماہ آئینی عدالت اپنا کام شروع کردے گی، ملک کو آگے لے جانے کیلئے تمام سیاسی قوتوں میں اتفاق رائے ضروری ہے۔ پیپلز پارٹی جماعت اسلامی کے فلسطین مارچ میں بھرپور شرکت کریگی، فلسطینی اور کشمیری بھائیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ہم سب متحد ہیں۔ راجہ پرویز اشرف کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ اور عالمی طاقتیں مشرق وسطی میں طاقت کا استعمال رکوائیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی