پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ نوازشریف ترمیم کرا کر آزاد عدلیہ اور جمہوریت پر شب خون مارنیکی کوشش کر رہے ہیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر ڈاکٹر یاسمین راشد نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت آرٹیکل 63 اے میں تبدیلیاں کرکے پارلیمنٹ کو مویشی منڈی بناناچاہتی ہے۔ یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ جو ترمیم کرکے پی ٹی آئی کے لیے گڑھے کھود رہے ہیں ان میں یہ خود گریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ پر حملہ ان کا پرانا وتیرا ہے، یہ آئین میں تبدیلیاں کرکے عدلیہ کی آزدی کو سلب کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آزاد عدلیہ پر حملہ کرکہ نواز شریف عدلیہ کو حکومت کے کنٹرول میں کرنا چاہتے ہیں جو ان کی پرانی خواہش ہے، آئین میں یہ ترمیم کرکے اپنی فارم 47 کی حکومت کو طول دینا چاہتے ہیں اور ملک میں جمہوریت کا باب ہمشہ کے لیے حتم کرنا چاہتے ہیں۔ رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ اگر یہ قانون منظور ہوجاتے ہیں تو ملک میں ایک بادشاہت کا نظام قائم ہوگا اور عوامی نمائندوں، سیاسی جماعتوں کا کردار ختم ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جس ملک میں آزاد عدلیہ نا ہو اس ملک میں انصاف اور بنیادی حقوق کا تحفظ ناممکن ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی