مسلم لیگ ن کے صدر میاں نوازشریف ستمبر کے دوسرے ہفتے میں لندن جائینگے جہاں وہ اپنا طبی معائنہ کرائینگے اپنی شیڈول ترتیب دے دیا گیا ، تفصیلات کے مطابق میاں نواز شریف کچھ عرصے سے علیل ہے اور ان کا اتفاق ہسپتال میں طبی معائنہ کیا گیا اور وہ رپورٹیں لندن میں میاں نوازشریف کے معالج کے بھیج دیں جہاں پر ان کو مشورہ دیا گیا کہ وہ اپنا مکمل چیک اپ اور علاج کے لئے لندن جائیں اور اپنا طبی معائنہ کرائیں میاں نواز شریف نے اگست میں بھی علاج کے لئے لندن جانا تھا لیکن ذاتی مصروفیات اور پارٹی کی تنظیمی امور کے سلسلے میں انہیں رکنا پڑا لیکن پاکستان میں ان کے ڈاکٹروں نے ان کے میڈیکل چیک اپ کے بعد انہیں ان کی صحت کے بارے میں بریف کیااور انہیں مشورہ دیا گیا کہ وہ لندن جاکر اپنا مکمل چیک اپ کرائیں جس کے بعد نواز شریف ستمبر کے دوسرے ہفتے میں لندن جاکر اپنا میڈیاکل چیک اپ کرائیں گے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی