i پاکستان

نوازشریف سے ڈی جی والڈسٹی لاہور کی ملاقات؛ قدیمی عمارتوں کی بحالی پر تبادلہ خیالتازترین

June 27, 2024

لاہور شہر کے تاریخی اور قدیمی ورثہ کی بحالی کیلئے پاکستان مسلم لیگ (ن )کے صدر نواز شریف سے والڈ سٹی اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کامران لاشاری نے ملاقات کی ہے۔ملاقات کے دوران سابق وزیراعظم نواز شریف اور ڈی جی والڈ سٹی کے دورمیان اندرون لاہور کی قدیمی اور تاریخی عمارتوں کی ماضی کی آب و تاب کی بحالی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔نواز شریف نے اندرون لاہور کی تاریخی حیثیت کی بحالی پر والڈ سٹی اتھارٹی کی خدمات اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔ملاقات میں ڈی جی والڈ سٹی کامران لاشاری نے تاریخی عمارتوں کی بحالی کے جاری منصوبے اور آب سے آگاہ کیا اور اس دوران انہوں نے نواز شریف کو شاہی قلعہ اورلاہور کے قدیمی دروازوں کی بحالی کے بارے میں بھی بتایا۔نواز شریف اور کامران لاشاری نے لاہور کی شاندار تاریخی عمارتوں کی بحالی کا عمل جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔واضح رہے کہ اس موقع پر وفاقی وزیر خواجہ آصف، خواجہ سعد رفیق، انوشہ رحمان، صوبائی معاون خصوصی راشد نصر اللہ، ذیشان اور دیگر بھی موجود تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی