i پاکستان

نوازشریف کے خلاف کرپشن کا ایک کیس بھی ثابت نہیں کیا جاسکا ، ایک آدمی نے دو اسمبلیاں توڑ دیں ، خواجہ سعد رفیقتازترین

March 27, 2023

وفاقی وزیر ہوا بازی نے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان ریلوے نے مال بردار گاڑیوں کے کرایوں میں کمی کافیصلہ کیا ہے ، پی آئی اے کی بہتری کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں، پی ٹی آئی کے جہازوں کی تزئین و آرائش کی جارہی ہے ، جلد پی آئی اے کی پروازیں برطانیہ اور یورپ کیلئے جانا شروع ہوجائیں گی ،پیر کے روز لاہور میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف کرپشن کا ایک کیس بھی ثابت نہیں کیا جاسکا ، ایک آدمی نے دو اسمبلیاں توڑ دیں ، کسی نے کوئی وجہ بتائی ، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان فاشسٹ اور آئین شکن ہیں، الزام لانے والوں نے قوم سے کبھی معافی نہیں مانگی ،نواز شریف کو کون انصاف دے گا ؟ چوری کے الزام لگا کر ڈھنڈورا پیٹ کر نوازشریف کو سزادی گئی ، ہم ملک میں سرائیں بھگتنے اور جوتے کھانے کیلئے پیدا نہیں ہوئے ، ہم اپنے موقف سے کی صورت پیچھے نہیں ہٹے ، جھوٹ بولا گیااور لوگوں کو گمراہ کیا گیا ، خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان کو کسی صورت راہ فروار نہیں دیں گے ، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے اوپر منشیات کا جھوٹا مقدمہ بنایا گیا ، عمران خان نے منی لانڈرنگ کی عمران خان کو فارن فنڈنگ کا جواب دینا ہوگا ، عمران خان نے توشہ خانہ میں جھاڑو پھیری ، ہم نے جمہوریت کیلئے جیلیں کاتیں اور سزائیں بھگتیں ، پولیس اہلکار عمران خان کی حفاظت مامور ہیں، جبکہ حملہ کرنے والے نہیں ۔ عمران خان کا نواز شریف کے ساتھ کیا مقابلہ ؟ نواز شریف لیڈر جبکہ عمران خان گیدڑ ہے ، وزیر ریلوے نہیں کہا کہ مردم شماری ہونے دیں ، اس کے بعد حلقہ بندیاں ہوں گی پھر انتخابات ہوں گے ۔ صوبوں اور وفاق میں الگ الگ انتخابات ہونے سے نتائج متاثر ہوسکتے ہیں، سیاسی ماحول بنانا ہوگا ،حل صرف بات چیت سے ہی نکلے گا ، عمران خان کو آئینی طریقے سے اقتدار سے ہٹایا گیا ، مظلوم بننے کا ڈرامہ نہ کرے ، عمران خان ایک بہروپیہ ہے ، اس نے سیات میں آکر سیاسی ماحول خراب کیا ، ہم سزاؤں کی طرف جاکر ملکی نظام کو خراب نہیں کرنا چاہیے-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی