مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا نے کہ نواز شریف اور مریم نواز مذاکرات کی ناکامی کے مشن میں کامیاب ہوگئے، جوڈیشل کمیشن نہ بنانے سے واضح ہو گیا چور کی داڑھی میں تنکا ہے۔حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ساتھ مذاکرات کی ناکامی پر اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ نواز شریف نے عرفان صدیقی کو مذاکرات کی ناکامی کا ہدف دیا تھا، عرفان صدیقی اور رانا ثنا اللہ کے بیانات سے حکومت کی غیر سنجیدگی واضح تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز اور مریم گروپ مذاکرات کی ناکامی پر خوشی سے پھولے نہیں سما رہا۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ نواز شریف کو سیاسی عدم استحکام میں اپنی بقا نظر آ رہی ہے اور اسی لئے وہ اس صورتحال کو مزید پیچیدہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو سیاسی عدم استحکام میں ہی اپنی بقا نظر آ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن نہ بنانے سے واضح ہو گیا کہ چور کی داڑھی میں تنکا ہے، وفاقی حکومت کو خدشہ ہیکہ جوڈیشل کمیشن سے حقیقت سامنے آ جائے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی