i پاکستان

نواز شریف اور اسحاق ڈار کی لائیو تقریر نشر کرنے کیخلاف ایک اور درخواستتازترین

September 14, 2022

لاہور ہائیکورٹ نے نوازشریف اور اسحاق ڈار کی تقریریں لائیو نشر کرنے کے خلاف درخواست پر پیمرا سے جواب طلب کرلیا۔ لاہور ہائی کورٹ میں ایک اور شہری نے سابق وزیراعظم نوازشریف اور لیگی رہنما اسحاق ڈار کی تقریریں براہ راست نشر کرنے کے خلاف درخواست دائر کردی ہے۔ لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں شہری شبیر اسماعیل نے موقف پیش کیا ہے کہ 2019 میں سزا یافتہ اور اشتہاری ملزمان کے ٹی وی پر آنے پر پابندی عائد کی گئی تھی، تاہم نوازشریف اور اسحاق ڈار کی تقاریر اور پریس کانفرنس ٹی وی پر دکھائی جارہی ہیں۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کرتے ہوئے عدالت سے استدعا کی کہ پیمرا اپنے ہی احکامات کی خلاف ورزی کررہا ہے، عدالت پیمرا کو اشتہاری ملزمان کی تقاریر ٹی وی پر نشرکرنے پر پابندی کا حکم دے۔طنوازشریف اور اسحاق ڈار سمیت دیگر اشتہاری ملزمان کی تقاریر ٹی وی پر نشر کرنے کے خلاف شہری کی درخواست پر لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے سماعت کی۔طجسٹس شاہد وحید نے وفاقی حکومت اور پیمرا سے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا، اور کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی