نو منتخب رکن قومی اسمبلی علی قاسم گیلانی نے جنوبی پنجاب صوبے کا مطالبہ پھر دہرا دیا ۔انہوں نے جمعہ کو قومی اسمبلی میں حلف اٹھانے کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب کو ہر صورت صوبہ بننا چاہیے۔ میں عوامی خدمت کروں گا اور عوام کی محرومیاں دور کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان بے روزگار ہے جسے روزگار کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ائی ٹی ایمرجنسی نافذ کی جائے۔ انہوں نے فلسطین سے بھی اظہار یکجہتی کیا اور کہا کہ فلسطین کے نہتے مسلمانوں کے ساتھ اواز بلند کرنا ہمارا فرض ہے۔انہوں نے اپنے انتخاب پر صدر اصف علی زرداری بلاول بھٹو زرداری اور اپنے والد سید یوسف رضا گیلانی کا شکریہ ادا کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی