قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق نے نو منتخب ممبران اسمبلی صدف احسان اور ظہور قریشی سے حلف لے لیا ہے گزشتہ روز سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں سپیکر نے نو منتخب ممبران اسمبلی سے حلف لیا اس موقع پر اپوزیشن نے احتجاج کیا کہ ان کا نوٹیفکیشن نہیں ہوا تو سپیکر ایازصادق نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ان کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے اور ہمیں موصول ہو گیا ہے نو منتخب ممبران کی حلف برداری کے موقع پر سنی اتحاد کونسل تحریک انصاف نے پارلیمان کے اندر شدید احتجاج کیا ان کے حلف اٹھانے کے موقع پر شیم شیم کے نعرے بھی لگائے گئے۔سپیکر نے اپوزیشن کے احتجاج کے باوجود ان سے حلف لیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی