i پاکستان

ٹنڈو محمد خان ' سی آئی اے تھانے کے ہیڈ محرر کی 18 سالہ لڑکے سے زیادتیتازترین

October 15, 2024

صوبہ سندھ کے علاقے ٹنڈو محمد خان میں سی آئی اے تھانے کے ہیڈ محرر نے مبینہ طور پر 18 سالہ لڑکے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق 18 سالہ متاثرہ لڑکے کی فریاد پر تھانہ سٹی پر مقدمہ درج کرکے تھانہ سی آئی اے کے ہیڈ محرر حمزہ سٹھیو کو گرفتار کر لیا گیا۔متاثرہ بچے کے مطابق اسے 12 اکتوبر کو تلاشی کے دوران سی آئی اے پولیس کے ہیڈ محرر حمزہ سٹھیو نے حراست میں لیا اور نجی کوارٹر میں لے جاکر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور رات بھر کوارٹر میں رکھا اور والدین سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان عابد علی بلوچ کی جانب سے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر زیادتی میں ملوث پولیس اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور گرفتار کرنے کا حکم دیا گیا تھا جس کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جبکہ متاثرہ بچے کا میڈیکل چیک اپ بھی کروایا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی