ٹنڈومحمدخان میں مین ہول کی صفائی کے د وران زہریلی گیس سے دم گھٹنے کے باعث 3 خاکروب جان کی بازی ہارگئے۔واقعہ اناج منڈی کے قریب پیش آیا۔ عینی شاہدین کے مطابق خاکروب ایک دوسرے کو بچاتے ہوئے جاں بحق ہوئے جن کی لاشوں کو ڈی ایچ کیواسپتال پنہچا دیا گیا۔ڈاکٹرز نے تینوں خاکروب کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔ خاکروب بغیر حفاظتی سامان کے کام کر رہے تھے، جاں بحق افراد کے لواحقین اور کونسلرز نے واقعے کا ذمہ دارمیونسپل انتظامیہ کو قراردیتے ہوئے انڈس ہائی وے سجاول چوک پراحتجاج کرتے ہوئیمعاملے کی انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی