وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ آخرکار 9مئی کے ماسٹر مائنڈ نے منصوبہ بندی کا اعتراف گناہ کرلیا۔ سابق وزیراعظم عمران خان کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پی ٹی آئی جماعت نہیں،انتشاری ٹولہ ہے، ان کا مقصد شرپسندی اور ریاست کو نقصان پہنچانا ہے۔ شواہد اور ثبوتوں کی موجودگی میں کارروائی ہونا قومی مفادات کا تقاضا ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ 4 ماہ ٹانگ پر پلستر باندھنے کے ڈرامے کے دوران 9 مئی کی منصوبہ بندی کی گئی، زمان پارک میں پیٹرول بم بنانے اور ریاست پر حملے کی تربیت دی جاتی رہی، زمان پارک دہشت گردوں کا تربیتی ہیڈ کوارٹر بنارہا۔ وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ یہ کیسا پرامن احتجاج تھا جس میں 200 سے زائد فوجی تنصیبات پر حملے ہوئے، ایئرفورس کے طیاروں کو آگ لگائی گئی،کور کمانڈرز ہاس جلائے گئے، پاکستان کو ڈیفالٹ کرانے، شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی سازش کا حصہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ وہی سازشی گروہ ہے جس نے دوست ممالک کو پاکستان سے دور کیا، سازشی گروہ نے سی پیک اور چین پر بے بنیاد الزامات لگائے، دھرنے سے چین کے صدر کا دورہ نہیں ہونے دیا،2014 میں پارلیمنٹ، پی ٹی وی،وزیراعظم ہاس پر حملے کیے گئے، پولیس اہلکاروں کے سر پھاڑے،سپریم کورٹ کی دیواروں پر گندے کپڑے دھوئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی