i پاکستان

(ن)لیگی ایم پی اے عون جہانگیر کی پاسکو ملازمین سے بدتمیزی، ساتھی نے تھپڑ جڑدیا، ویڈیو وئرلتازترین

May 17, 2024

پاکستان مسلم لیگ(ن)کے ایم پی اے عون جہانگیر کی پاسکو ملازمین سے بدتمیزی کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ وائرل ویڈیو میں لیگی ایم پی اے عون جہانگیر کے ساتھی کو پاسکو ملازم کو تھپڑ مارتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ عون جہانگیرنے کہا کہ میرا ایک بندہ بھی باردانہ سے رہ گیا تو چھوڑوں گا نہیں۔ دوسری جانب انچارچ پاسکو سینٹر نے لیگی ایم پی اے پر الزام لگایا ہے کہ بار دانہ میرٹ پردیا جارہا ہے تاہم عون جہانگیر نے گالیاں دیں اور تشدد کا نشانہ بنایا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی