i پاکستان

نجی فلاحی فاؤنڈیشن کے سربراہ کا بچوں کے ہمراہ جناح ہاؤس کا دورہ،9 مئی کے واقعات کی مذمتتازترین

July 22, 2023

نجی فلاحی فاؤنڈیشن کے سربراہ اور متصل بچوں نے جناح ہاؤس کا دورہ کیا اور 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی ہے۔ فاؤنڈیشن سے منسلک بچے ایسی بیماریوں کا شکار ہیں جو تقریباً لاعلاج ہوتی ہیں، پاک فوج نے بچوں کی خواہش پوری کرتے ہوئے ایک دن کیلئے اِن بچوں کو فوج کا حصہ بنایا تھا ۔ بچوں نے 9 مئی کو کی جانے والی دہشت گردی کی مذمت کی اور جناح ہاس کی حالت دیکھ بچوں نے اپنے گہرے رنج اور صدمے کا اظہار کیا۔ بچوں کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے جوانوں کو ہم اپنا ہیرو سمجھتے ہیں، پاک فوج کے غازی اور شہدا قوم کا فخر ہیں۔ سربراہ فاؤنڈیشن نے مطالبہ کیا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث دہشت گردوں کو قانون کے تحت کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی