نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نارتھ زون نے دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم ہونے پر رات گئے بند کی گئی موٹر ویز کو صورتحال میں بہتری آنے پر ہر قسم کی ٹریفک کے لئے کھول دیا ہے ۔ترجمان موٹر وے پولیس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شدید دھند کی وجہ سے موٹر وے ایم ون کو اسلام آباد سے پشاور تک اور موٹروے ایم۔ ٹو کو اسلام آباد سے لاہور تک ٹریفک کے لئے بند کیا گیا تھا ، دھند کی شدت میں کمی کے باعث اسے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیاگیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچا اور موٹروے استعمال کرنے والوں کی جان و مال کی حفاظت ہے۔ ترجمان موٹر وے پولیس نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ دھند کہ اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کر کے دھند کےآغاز سے پہلے اپنے منزل مقصود تک پہنچ جائیں۔ غیر ضروری سفر اور دوران سفر بے احتیاطی سے گریز کریں جو بڑے حادثات کا باعث بن سکتی ہے۔ ترجمان موٹر وے پولیس نے کہا کہ گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں ، دوران سفر تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں۔ترجمان موٹروے پولیس نے کہا کہ مسافروں سے اپیل ہے کہ وہ سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 سے معلومات حاصل کرلیں، اس کے علاوہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے آفیشل سوشل میڈیا اکانٹ سے بھی تازہ ترین معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی