i پاکستان

نیوگوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح، کراچی سے جانے والی پہلی پرواز لینڈ کرگئیتازترین

January 20, 2025

گوادر میں نئے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا باضابطہ افتتاح کردیا گیا ہے، قومی ایئرلائن کی پہلی پرواز ہوائی اڈے پر لینڈ کرگئی، طیارے کو واٹر کینن کی سلامی دی گئی۔نیو گوادر ایئرپورٹ کا افتتاح ہوگیا، قومی ایئرلائن کی پہلی پرواز پی کے 503 کراچی سے مسافرں کو لے کر تقریبا 45 منٹ تاخیر سے گوادر پہنچی۔وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ آصف نے ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے والی پہلی پرواز کا استقبال کیا،نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے والی پہلی پرواز کو واٹرکینن کی سلامی دی گئی۔اس موقع پر وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی، گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل، چیف سیکریٹری شکیل قادر خان، سیکریٹری ایوی ایشن ڈویژن احسن علی منگی، ڈی جی پی اے اے ایئر وائس مارشل ذیشان سعید، ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس کے ڈی جی میجر جنرل عدنان آصف جاہ شاد اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈی جی نادر شفیع ڈار بھی شریک تھے۔واضح رہے کہ نئے ایئرپورٹ کا افتتاح اکتوبر میں چینی وزیر اعظم لی چیانگ کے دورہ پاکستان کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے چینی ہم منصب نے کیا تھا۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی