نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نیشنل گرڈ سے منسلک کرنے کے بعد 24 گھنٹے بجلی فراہم کردی گئی ،کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کی جانب سے ایئرپورٹ کو تقریبا 12 میگاواٹ بجلی فراہم کی گئی ہے۔ کیسکو کے ایک عہدیدار نے گوادر پرو کو بتایا کہ کمرشل ٹیرف بجلی کے فی یونٹ کے مطابق وصول کیا جائے گا۔ بجلی کی فراہمی کو ہموار اور بجلی کے بریک ڈان سے پاک رکھنے کے لئے این جی آئی اے کو 12 میگاواٹ بجلی چوبیس گھنٹے دستیاب رہے گی کیونکہ تین پاور ٹرانسمیشن لائنیں این جی آئی اے کو فیڈ کریں گی۔گوادر پرو کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر کوئی کام سے باہر ہوجاتا ہے تو دوسرا خود بخود منسلک ہوجائے گا اور اگر دوسرا خراب ہوجاتا ہے تو تیسرا بیک اپ انتظام کے طور پر سسٹم میں موجود ہوگا۔ گوادر پرو کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ ایک پاور سپلائی 286 کلومیٹر طویل، 132 کے وی ڈوئل سرکٹ ٹرانسمیشن لائن سے نال-بسیمہ-ناگ-پنجگور، دوسری منڈ-پشین-تربت ٹرانسمیشن لائن اور تیسری گیبڈ-ریمڈن پاور ٹرانسمیشن لائن سے جیوینی گوادر گرڈ اسٹیشن تک ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی