i پاکستان

نیب کا پنجاب میں مفت آٹا اسکیم میں کرپشن الزامات کی انکوائری کا فیصلہتازترین

May 20, 2023

قومی احتساب بیورو (نیب )نے پنجاب میں مفت آٹا اسکیم میں مبینہ بے ضابطگیوں اور کرپشن الزامات کی انکوائری کا فیصلہ کرلیا۔ نیب کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے اس معاملے پر تحقیقات کی درخواست کی تھی۔ خیال رہے کہ کچھ روز قبل پنجاب کی نگران حکومت نے مفت آٹا اسکیم کے آڈٹ کرانیکا اعلان کیا تھا۔ ایک بیان میں محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آڈٹ کا فیصلہ ن لیگ کے بعض رہنماں کے اسکیم پر الزامات اور پروپیگنڈے کے بعدکیا ہے۔ محسن نقوی کا کہنا تھاکہ چیئرمین نیب کوبھی درخواست بھیجی ہیکہ پروگرام کی جانچ پڑتال کریں، آڈٹ میں کوئی بیضابطگی پائی گئی تو قانون اپنا راستہ خود اپنائیگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی