i پاکستان

نیب کا اربوں روپے کے شوگر اسکینڈل کا نوٹس، ملزمان کیخلاف تحقیقات شروعتازترین

June 12, 2024

ڈی جی نیب لاہور نے صادق آباد میں اربوں روپے کے شوگر اسکینڈل کا نوٹس لے کر تحقیقات کا حکم دے دیا۔ ترجمان نیب لاہور نے بتایا کہ صادق آباد میں بڑے چینی ڈیلر کی جانب سے تاجروں کے اربوں روپے سمیت روپوش ہونیکی رپورٹ موصول ہوئی جس پر ڈی جی نیب لاہور امجد مجید اولکھ نے فوری تحقیقات کے لیے ٹیم تشکیل دی۔ ترجمان نیب کے مطابق چینی اسکینڈل کے مرکزی ملزم شیخ راشد اور شریک ملزمان کاشف علی اور فیصل علی کے خلاف ڈائریکٹ انکوائری کا حکم دیا گیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ نیب تقتیشی ٹیم نے صادق آباد میں چھاپا مارا جہاں ملزمان کی جانب سے متعدد مقامات پر بڑے گوداموں میں چینی کی ذخیرہ اندوزی کرنیکا انکشاف ہوا،گوداموں کو چینی اسٹاک کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ ڈی جی نیب لاہور کے احکامات پر تمام گوداموں اور دکانوں کو سیل کر دیا گیا ہے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد کو ملزمان کی جائیدادوں پر ریسیور کے طور پر تعینات کر دیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی