i پاکستان

نیب آرڈیننس میں جسمانی ریمانڈ 40 روز کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنجتازترین

June 03, 2024

قومی احتساب بیورو(نیب)ترمیمی آرڈیننس میں جسمانی ریمانڈ 40 روز کرنے کے اقدام کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ شہری منیر احمد نے نیب آرڈیننس میں ترمیم کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس محض ایک سیاسی جماعت کے لیے جاری کیا گیا، پارلیمنٹ کے ذریعے قانون سازی ہونی چاہیے تھی۔ درخواست میں مزید کہا گیا کہ صدر آصف زرداری کی غیر موجودگی میں آرڈیننس منظور کیا گیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نیب آرڈیننس غیر قانونی ہے، عدالت نیب ترمیمی آرڈیننس کو غیر قانونی قرار دے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی