i پاکستان

نیا توشہ خانہ کیس، عمران،بشری کا درخواست ضمانت پر جلد فیصلے کیلئے عدالت سے رجوعتازترین

September 12, 2024

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی نے نئے توشہ خانہ کیس میں ضمانت بعداز گرفتاری کی درخواست پر جلد فیصلے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔بیرسٹر سلمان صفدر، خالد چودھری اور فیصل چودھری کے ذریعے درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی گئی۔درخواست میں ریاست، احتساب عدالت اور سپیشل جج سینٹرل کو فریق بنایا گیا ہے۔دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپیشل جج سینٹرل کو ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر جلد فیصلے کا حکم دیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی