i پاکستان

نگران وزیراعلی پنجاب کی زیر صدارت ہیلتھ ریفارمز کے حوالے سے اجلاس، بڑے ہسپتالوں میں ہیلتھ کیئر کی بہتری کے لیے پلان طلب کر لیاتازترین

June 02, 2023

نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے صوبہ بھر کے بڑے ہسپتالوں میں ہیلتھ کیئر کی بہتری کے لیے پلان طلب کر لیا،نگران وزیراعلی محسن نقوی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ہیلتھ کیئر کی سہولیات کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری ہیلتھ،سیکرٹری تعمیرات و مواصلات شریک تھے،دوران اجلاس بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہسپتالوں میں ضروری سہولتوں کی فراہمی اور تعمیر ومرمت کاجامع پلان بنایا جائے گا، خدمات کی بہتری کے لئے ہسپتالوں کو پرانی عمارتوں سے نئی بلڈنگز میں منتقل کیا جائے گا، بڑے ہسپتالوں میں بائیومیڈیکل مشینیں، طبی آلات اور دیگر سہولتیں فراہم کی جائیں گی،بریفنگ میں کہا گیا کہ پنجاب کے 7بڑے ٹیچنگ ہسپتالوں میں 60بنیادی سٹینڈرڈ میڈیسنز فراہم کی جائیں گی، تمام کارڈیالوجی ہسپتالوں میں 25ضروری میڈیسنز فراہم کی جائیں گی، اجلاس میں بڑے ہسپتالوں کے لئے ہیلتھ کونسلز کے قیام کی تجویز پر بھی اتفاق ہوا،نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے بڑے ہسپتالوں میں ہیلتھ کیئر کی بہتری کے لئے پلان طلب کرتے ہوئے سیکرٹری صحت کوہیلتھ کیئرسروسز کی فراہمی کے لئیسات روز کے اندر پلان پیش کرنے کی ہدایت کردی ،چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ،چیف ایگزیکٹو آفیسر انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب اور متعلقہ حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی جبکہ صوبائی وزیرسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر جاوید اکرم بھی ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی