i پاکستان

نگران حکومتوں کا معاملہ،پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہتازترین

April 19, 2023

پنجاب اور خیبر پختونخوا کی نگران حکومتوں کے معاملے پر تحریک انصاف نے سپریم کور ٹ میں پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا،پٹیشن سابق وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالہی، سابق وزیراعلی کے پی کے محمود خان اور فواد چودھری کی طرف دائر کی جائے گی،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اعلی سطحی مشاورت کے بعد پٹیشن دائر کرنے کی منظوری دیدی، سپریم کور ٹ سے نگران حکومتوں کی مدت مکمل ہونے پر پنجاب اور کے پی میں ایڈمنسٹریٹرز مقرر کرنے کی استدعا کی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی