اسلام آباد میں ہنگو سے تعلق رکھنے والے لڑکے اور لڑکی کو بے دردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ واقعہ تھانہ ترنول کی حدود میں گاوں پنڈ پڑیاں میں پیش آیا، مقتول لڑکی کی شناخت مردانہ بی بی جبکہ لڑکے کی شناخت شعیب کے نام سے ہوئی ہے۔ مقتولین نے پسند کی شادی کی تھی اور انہوں نے جان بچانے کے لیے ایک گھر میں پناہ لی تھی تاہم ملزمان مقتولین کا تعاقب کرتے ہوئے گھر میں داخل ہوئے اور لڑکا، لڑکی کو ذبح کرنے کے بعد موقعے سے فرار ہوگئے۔ پولیس ذرائع نے کہا ہے کہ پولیس کی جانب سے لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، لڑکے کی عمر 22 سال جبکہ لڑکی کی 24 سال ہے ایس ایس پی آپریشنز ارسلان شاہ زیب نے بتایا کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرلیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی