سابق وفاقی وزیر علی زیدی، فردوس شمیم نقوی و دیگر کیخلاف ہنگامہ آرائی کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی۔ کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں سابق وفاقی وزیر علی زیدی، سابق رکن صوبائی اسمبلی فردوس شمیم و دیگر کیخلاف تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران ہنگامہ آرائی اور ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) کیماڑی کے دفتر میں توڑ پھوڑ کے تین مقدمات کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت تحریک انصاف کے سابق رہنما علی زیدی، بلال غفار، فردوس شمیم نقوی، راجا اظہر و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔ تفتیشی افسران نے دوران سماعت چالان پیش کرنے کے لیے مہلت مانگ لی، اس پر عدالت نے سائٹ اے کے تفتیشی افسر پر برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پولیس تفتیش اور چالان کا وقت مکمل ہو چکا ہے لیکن کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔ بعد ازاں کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے تینوں مقدمات کی سماعت 25 مئی تک ملتوی کردی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی