i پاکستان

نئی مردم شماری اور پارلیمنٹ میں اقلیتوں کی نشستوں میں اضافے کیلئے درخواست دائرتازترین

February 24, 2023

نئی مردم شماری اور پارلیمنٹ میں اقلیتوں کے لیے نشستوں میں اضافے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی،شہری البرٹ ڈیوڈ نے درخواست میں موقف اپنایا کہ 2017 کے بعد سے شہری اور دیہی آبادی میں غیر معمولی فرق آیا ہے، موجودہ مردم شماری پر انتخابات کروانے سے عوام کے حقیقی نمائندے منتخب نہیں ہوسکیں گے،درخواست میں استدعا کی گئی کہ نئی مردم شماری اور اقلیتوں کی آبادی کے مطابق نشستوں میں اضافے تک انتخابات روکے جائیں جبکہ قانون کے مطابق اقلیتوں کو پارلیمنٹ میں تناسب کے مطابق نشستیں دی جائیں،درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن اور چیف مردم شماری کمشنر کو فریق بنایا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی