i پاکستان

نئے دور میں چین کی ایک غیر معمولی دہائی'' VR تصویری نمائش پاکستان میں آن لائن شروعتازترین

November 28, 2022

عوامی جمہوریہ چین کے اسٹیٹ کونسل انفارمیشن آفس کی میزبانی میں، پاکستان میں چینی سفارت خانے کے ثقافتی دفتر اور پاکستان میں چائنا کلچرل سینٹر نے آن لائن ورچوئل رئیلٹی تصاویری نمائش کا آغاز کیا ہے جس کا عنوان ''چین کی غیر معمولی دہائی'' نیو ایرا''ہے جو کہ چین کے ثقافتی سینٹر اور چائنہ کلچرل سینٹر جے فیس بک اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دیکھی جاسکتی ہیں۔ نمائش کا مقصد پاکستانی دوستوں کو نئے دور میں چین کی ایک غیر معمولی دہائی کی حیرت انگیز کہانیاں پیش کرنا ہے، یہ تصاویری نمائش نومبر 2012 میں ہونے والی سی پی سی کی 18ویں اور 20 ویں قومی کانگریس سے جو اکتوبر 2022 میں ہوئی کی عکاسی کرتی ہے۔ تصویری نمائش پانچ حصوں پر مشتمل ہے جس میں 251 شاندار تصاویر شامل ہیں، جو سیاست، معیشت، ثقافت، لوگوں کی زندگی اور سفارت کاری کے شعبوں میں چین کے غیر معمولی دس سالوں کی شاندار کہانیوں کو بیان کرتی ہیں۔ نمائش میں اپنے خوابوں کی تعاقب میں چینی عوام کی مسلسل خود ساختہ بہتری کے نقش قدم کو قلمبند کیا ہے۔ یہ نمائش چین کے نئے دور میں گزشتہ 10 سالوں میں ہونے والی شاندار کہانیوں کو بیان کرتی ہے۔ یہ تصاویری نمائش اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ کس طرح چینی عوام مسلسل کوششوں کے ذریعے اپنے خوابوں کی تعاقب کرتے ہیں، اور دکھاتا ہے کہ کس طرح چینی عوام اور دنیا بھر کے لوگ مشکلات سے نکلنے اور مشترکہ ترقی کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کرتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی